Ads 468x60px


نوکیا عالمی سطح پر دو نئے موبائل فونز پاکستان سے متعارف کروائے گی




موبائل فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی نوکیا کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ کمپنی اپنے نئے آنے والے دو فونز کو متعارف کروانے کے لیے 15 مئی کو کراچی میں ایک تقریب منعقد کرے گی۔ اس تقریب میں بلاگرز اور ٹیکنالوجی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
نوکیا کی جانب سے مہمانوں کو بھیجی جانے والی ایک ای میل میں کمپنی نے پاکستان میں صارفین کی جانب سے نوکیا فونز کی پسندیدگی کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا  کہ نوکیا عالمی سطح پر اپنے آنے والے دو موبائل فونز پاکستان سے متعارف کروائے گی۔تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی ان دو فونز کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں ۔
امید ہے نوکیا کے اس اقدام سے جہاں پاکستانی مارکیٹ میں نوکیا فونز کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا وہیں دنیا بھر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

0 comments:

Post a Comment