Ads 468x60px


امریکی ٹیلی کام کمپنی ورائزن جلد ایس ایم ایس ایمرجنسی نظام متعارف کروائے گی


امریکی ٹیلی کام کمپنی ورائزن جلد ایس ایم ایس ایمرجنسی نظام متعارف کروائے گی

آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا بھر میں حادثات کی اطلاع دینے کے لیے ایمرجنسی نمبرز کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے پاکستان میں پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لیے 15 ، فوری طبی امداد کے لیے 1122 یا 115 وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ ان نمبرز پر اپنے موبائل فون یا لینڈ لائن سے بالکل مفت کال ملا سکتے ہیں اور متعلقہ ادارے کی جانب سے آپ کو فوری امداد فراہم کی جاتی ہے۔
امریکہ اور دیگر چند ممالک میں ایمرجنسی کے لیے 911 کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی حادثہ کی صورت میں آپ اس نمبر پر کال کرکے فوری امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن قوت گویائی یا سماعت سے محروم افراد اور ایسی صورت حال جب آپ کال نہ کرسکتے ہوں ، مثلاً آپ کے گھر میں مسلح ڈاکو گھس آئیں اورآپ خطرہ میں ہوں تب کیا کیا جائے؟
nama 611x407 custom امریکی ٹیلی کام کمپنی ورائزن جلد ایس ایم ایس ایمرجنسی نظام متعارف کروائے گی

اس مشکل کے حل کے لیے امریکی ٹیلی کام کمپنی ورائزن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ایس ایم ایس ایمرجنسی سروسز کا آغاز کرے گی۔اس مقصد کے لیے مختلف کمیونیکشن سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے کام جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ نظام 2013 تک دستیاب ہوگا۔

ایس ایم ایس ایمرجنسی کے اس نظام کی بدولت آپ کسی بھی حادثہ کی صورت میں 911 پر ایس ایم ایس کرکے متعلقہ ادارے کو اس سے آگاہ کر سکیں گے۔ گو کہ یہ نظام ان لوگوں کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا جو سن یا بول نہیں سکتے وہیں کچھ لوگ اس کا غلط استعمال بھی کریں گے اورمحض تفریح کے لیے ایمرجنسی نمبر پر ایس ایم ایس کرکے اپنا اور متعلقہ ادارے کا وقت برباد کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment